سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے: شیخ رشید 15جنوری سے15اپریل اہم ہیں 100دن میں انتخابی شیڈول آئے گا

را ولپنڈی(پی پی آئی) سر براہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر دا خلہ شیخ رشید احمد نے 15جنوری سے15اپریل ملکی سیاست میں اہم قرار دیتے ہو ئے دعویٰ کیا ہے کہ 100دن میں انتخابی شیڈول آئے گا،پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل ہوگی،پھرسندھ اسمبلی سے ممبر واپس اورقومی اسمبلی سے استعفے منظورکرائیں گے۔اپنی ٹو ئٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو شعبدہ بازی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی،جتنی دیر کریں گے اپنی سیاست ڈھیر کریں گے،بینکوں کے لٹنے کے خوف سے سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی سلامتی ملکی سلامتی اقتصادی سلامتی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں۔اب نوازشریف کو بلائیں اور اسکا بھی سیاسی کام تمام کرائیں۔الیکشن ناگزیر ہیں سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی، پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے،ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے۔