خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلدیہ کراچی کی سربراہی،پی پی اور جماعت اسلامی میں سخت مقابلہ متوقع

میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے 3 بڑی جماعتوں میں سے2 کوشیر و شکر ہونا ہی پڑے گا
کراچی (پی پی آئی)سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہو تے ہی کراچی کی میئر شپ کیلئے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی میں سخت مقابلہ متوقع ہے نتائج کے مطابق کراچی شہر میں پیپلز پارٹی 93 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جماعت اسلامی کو 86 یونین کونسلز میں کامیابی حاصل ہوئی اور دوسرے نمبر پر ہے۔ شہر میں میئر کے بنانے کے لیے 124 سیٹیں درکار ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور کے بعد کراچی شہر میں پیپلز پارٹی نے پہلی بار بلدیاتی الیکشن واضح برتری حاصل کی ہے۔ پیپلز پارٹی نے نہ صرف شہر کے مضافاتی علاقوں نے نشستیں حاصل کیں بلکہ شہری علاقوں سے بھی پیپلز پارٹی کو کامیابی ملی ہے۔ 2013 کے انتخابات سے کراچی میں ابھر کر آنے والی پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں 40 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ جبکہ اپنے سب سے مضبوط علاقے سے پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا ہوا ہے اور میئر کے امیدوار خرم شیر زمان بھی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔اب میئر کے انتخاب کے لیے تین بڑی جماعتوں میں سے دو کو اتحاد کرنا ہوگا تب ہی میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ممکن ہوسکے گا۔