سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا: فواد چوہدری

لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے آئی ایم ایف کے حکومت کیساتھ مذاکرات پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا۔فواد چوہدری نے کہا کہ دوسری طرف زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں، اب الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائیگی، عدلیہ ہی امید ہے۔