اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ہر نئی ایوو ٹیب ڈیوائس کے سا تھ دس ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان کیا ۔ پی ٹی سی ایل ایوو ٹیب کو اینڈرائیڈ4.0.1 آپریٹنگ سسٹم و ڈوئیل کور 1.2گیگا ہاٹس پروسیسر اور 1GB ریم کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین ملٹی میڈیا سروسز استعمال کرسکیں گے ۔ اس ڈیوائس میں ہائی ڈیفینیشن ٹچ سکرین ، ایچ ڈی کوالٹی ویڈیو پلے بیک ،فور جی بی میموری اور دوہرے کیمرے کی سہولیات دی گئیں ہیں ۔ سامنے اور پیچھے کے کیمرے اعلیٰ معیار کی ویڈیو کانفرنسنگ اور فوٹو گرافی و ویڈیو گرافی کیلئے بہترین ہے ۔ انتہائی وسیع کوریج اور سب سے بڑے ڈیٹا نیٹ ورک کے ساتھ پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ پاکستان بھر میں لوگوں کو دنیا تک رسائی دے رہا ہے اور وہ ملک بھر سے رابطے اور معلومات کیلئے رسائی کی سہولت رکھتے ہیں ۔اس ٹیب میں 3GEVODO اور ” آن دی گو“ رابطے کیلئے وائی فائی ، سی ڈی ایم اے ون ایکس اور ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ 6گھنٹے تک استعمال ہونے والی بیٹری رکھی گئی ہے جس کا سٹینڈ بائی وقت 20گھنٹے ہے ۔
Next Post
ذکاءاشرف بحالی ، ورلڈ ٹی 20اور انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کے اعلان میں تاخیر کا خدشہ
Wed Jan 15 , 2014
لاہور: چوہدری ذکاءاشرف کی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحالی کے بعد ورلڈ ٹی 20 اورانڈر19 ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان مزید تاخیرکا شکارہوسکتا ہے۔مارچ میں بنگلہ دیش میں ہونیوالے ورلڈ ٹی20 کیلئے ابتدائی30 کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانے اورانڈر19 ورلڈ کپ کیلئے جونیئرٹیم کے اعلان کے معاملات پہلے ہی تاخیرکا شکارہیں، اب ذکاءاشرف کے چیئرمین […]
