پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بزرٹہ لائن کے مدراسی محلہ میں تامل زبان رائج

اکثریت کبھی تامل ناڈ نہیں گئی، لیکن نئی نسل کی آشنائی برقرار
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں شارع فیصل پر عائشہ باوانی ایجوکیشنل کمپلکس اور گورا قبرستان کے عقب میں واقع بزرٹہ لائن میں تامل باشندے آباد ہیں۔ جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی کا سابق نام مدراس ہے۔ تامل برادری کے بزرگ جس دور میں نقل مکانی کرکے کراچی آئے تھے، اس وقت چنائی کا نام مدراس تھا اور اس نسبت سے یہ لوگ خود کو مدراسی کہلواتے ہیں۔مدراسی محلے کے مکیں بتاتے ہیں کہ کراچی میں تامل بولنے والے مدراسی خاصی تعداد میں آباد ہیں اور بزرٹہ لائن کیساتھ ساتھ صدر، کورنگی، ڈرگ روڈ اور کینٹ بازار بھی ان کی رہائش ہے۔کراچی میں بسنے والے مدراسیوں کی اکثریت کبھی تامل ناڈو نہیں گئی، مگر اس کے باجود وہ نہ صرف تامل زبان بولتے ہیں، بلکہ ان کے پسندیدہ کھانے بھی مدراسی ہیں نیز تیج تہوار پر مختلف سبزیاں کیلے کے پتوں پر پروسی جاتی ہیں۔ ’نئی نسل کو زبان سے جوڑنے کے لیے یہ لوگ اشلوک، مذہبی گیت تامل زبان میں ہی پڑھتے ہیں تاکہ نئی نسل کی تامل زبان سے آشنائی برقرار رہے۔‘