گجرات،لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار

گجرات (پی پی آ ئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے گجرات نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان منیب الرحمان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نامزد 6 ملزمان میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے غلام سرور وڑائچ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں راجا راحیل اور سفیان شامل ہیں جبکہ ملزمان کو گجرات، کوٹلہ ارب علی خان سے گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقدمے میں نامزد دو انسانی سمگلرز حمزہ اور آفاق لیبیا میں مقیم ہیں۔ خیال رہے کہ محکمہ خارجہ پاکستان کے مطابق گزشتہ دنوں اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

Next Post

دہشتگردی کا خطرہ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، عدالتوں کے باہر مظاہروں پر پابندی

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں قائم […]