دہشتگردی کا خطرہ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، عدالتوں کے باہر مظاہروں پر پابندی

اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے، عدالتوں کے احاطے میں صرف وکلا صحافیوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

Next Post

اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر اپنی سبکی کروائی: فواد چوہدری

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر اپنی سبکی کروائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے […]