برازیلین مصنف نے مریم نواز کی حمایت کردی پاکستان تحریک انصاف کے حمایتوں کو کرارا جواب

معروف برازیلین مصنف پاؤلو کوئیلہو نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایتوں کو کرارا جواب دے دیا۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زبان پھسل گئی، دوران انٹرویو برازیلی مصنف کے نام کے تلفظ میں غلطی ہوئی تو پی ٹی آئی کے حمایتوں نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا۔کسی نے انہیں یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا کہ ’آخر مریم نواز کن مصنفین کو پڑھتی ہیں؟‘ تو کسی نے کہا کہ ’لو جی مارکٹ میں نیا مصنف آیا ہے‘۔تاہم ان تمام سوشل میڈیا ٹرولرز کو اس وقت خاموشی لگ گئی جب برازیلی مصنف پاؤلو کوئیلہو نے خود مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کی جانب سے ان کے نام کے غلط تلفظ پر اپنی رائے دی۔مصنف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں غیر ملکی ناموں کے تلفظ میں اکثر غلطیاں کرتا ہوں، لہٰذا تنقید نہ کریں‘۔

Next Post

سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کا 771 واں عرس شروع،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے افتتاح کیا

Sat Mar 11 , 2023
سہون شریف (پی پی آئی) حضرت لعل شہباز قلندر کے 771 ویں سالانہ عرس مبارک کا ہفتہ سے آغاز ہوگیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے افتتاح کیا۔پی پی آئی کے مطابق کامران ٹیسوری نے مزار پر چادر چڑھائی اور ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا کی۔ انہوں نے […]