سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ق لیگ کو ضلعی سطح پر مضبوط اور منظم کیا جائے گا: چودھری سرور خواہش ہے کہ کشیدگی ختم ہو: چودھری شافع سے ملاقات میں گفتگو

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری محمد سرور اور چودھری شافع حسین کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے اضلاع میں پارٹی آرگنائزر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کو ضلعی سطح پر مزید مضبوط اور منظم کیا جائے گا، شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت اور خدمت کی سیاست کو دیکھ کر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، وہ واحد شخصیت ہیں جن کی عزت و احترام تمام سیاسی جماعتیں کرتی ہیں۔چودھری شافع حسین نے کہا کہ شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ سیاسی عدم برداشت کو ختم کرانے میں کردار ادا کر سکتی ہے، ان کی خواہش ہے کہ ملک میں جاری کشیدگی ختم کی جائے، ملکی ترقی اور معاشی بحران سے نکلنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر اقدام کئے جائیں۔