کندھ کوٹ(پی پی آئی) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر میں شعبہ کمیپوٹر سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کو یہاں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع کشمور عرفان سموں نے بتایا کہ ڈاکٹر اجمل کا تعلق ساوند قبیلے سے ہے اور کچھ عرصہ قبل ان کا سبزوئی قبیلے کے ساتھ ایک قتل کے بعد جھگڑا شروع ہوا تھا۔اس دشمنی کے باعث گذشتہ کچھ عرصے میں دونوں قبائل کے سات افراد قتل ہو چکے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ساوند اور سبزوئی قبائل کے جھگڑے کے بعد ڈاکٹر اجمل ساوند کا خاندان گھوٹکی اور سکھر منتقل ہو گیا تھا، تاہم گاؤں میں ان کی زمینیں موجود ہیں۔ ڈاکٹر اجمل گندم کی کٹائی کے لیے گاؤں آئے ہوئے تھے، جب جمعرات کو دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اس وقت قتل کر دیا جب ڈاکٹر اجمل کندھ کوٹ سے کچھ فاصلے پر واقع اپنے گاؤں سے شہر کی طرف کار میں سفر کر رہے تھے۔
Next Post
5ہائی رسک اضلاع میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کافیصلہ
Fri Apr 7 , 2023
راولپنڈی (پی پی آئی) ڈینگی سے متاثرہ 5 ہائی رسک اضلاع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے خصوصی انتظامات شروع کئے گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی […]
