سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رحیم یار خان،کچے کے علاقے میں گرینڈ آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک، 6 گرفتار

رحیم یارخان (پی پی آ ئی) رحیم یار خان کے علاقے کچے میں پنجاب پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس نے 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، باقی فرار ہوگئے۔ذرا ئع کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا، سندھ میں بھی بیک وقت کارروائی جاری ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس نے 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی فرار ہوگئے، فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کو تعاقب جاری ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق آپریشن میں مجموعی طور پر 11 ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں، پنجاب سے 2 ہزار کی نفری بھجوائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال کردی گئی ہیں،ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے، جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جائے گا اور ریاست اور قانون کی رٹ کو بحال کیا جائے گا۔