سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی /اپشاور/کو ئٹہ(پی پی آ ئی) ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل آباد میں ایک کلو چینی 40 روپے کے اضافے کے بعد 130 سے 135 کی ہوگئی ہے۔حیدر آباد میں چینی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے، کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 120روپے جبکہ ریٹیل میں 130 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ پشاور میں بھی دو ہفتے کے دوران ایک کلو چینی 35 روپے کے اضافے کے بعد 125 روپے کی ہوگئی ہے، گڑ کی قیمت 20 روپے کلو اضافہ کے ساتھ 150 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں بھی ایک کلو چینی 125 روپے اور نواحی علاقوں میں 130 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب پشاور میں عام کوالٹی کا گھی 450 سے 490 روپے کلو میں دستیاب ہے، مرغی کی قیمت دو ہفتے کے دوران 65 روپے کلو اضافہ کے ساتھ 380 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔پشاور میں پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کینو 500 روپے درجن، سٹرابری 400 سے 450 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، خربوزہ 120، تربوز 70 اور امرود کوہاٹی 400 روپے کلو کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔