عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف تاحال انعامی رقوم کے منتظرہیں

لاہور( پی پی آئی)عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کوحکومت کی طرف سے اعلان کردہ انعامی رقوم اب تک نہ مل سکی ۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے وعدے دھرے کہ دھرے رہ گئے۔ عالمی چیمپئن محمد آصف نے بلغاریہ میں ورلڈ ایمچر اسنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس موقع پر صوبائی حکومتوں نے بھاری کیش انعامات کے اعلانات کیے جس کے بعد خود محمد آصف بھی اپنے آپ کو مالا مال سمجھنے لگے۔ لیکن یہ سب خواب ہی رہ گیا۔ نہ انعامی رقم جاری کی گئی ہیں اور نہ ورلڈ چیمپئن کے حالات میں بہتری آئی۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ انکے ساتھ ناروا سلوک ہوا جس سے انھیں مایوسی ہوئی ہے۔ محمد آصف پی بی ایس اے کے سربراہ عالمگیر شیخ نے کہا کہ وہ مسلسل صوبائی حکومتوں سے رابطہ میں ہیں تاکہ انعامی رقم جلد جاری کی جاسکے۔ عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ سالانہ آٹھ لاکھ روپے گرانٹ میں کھلاڑیوں کو تیار کرنا آسان نہیں ہے۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو دھرنے بھی دینگے لیکن ورلڈ چیمپئن کا بھرپور ساتھ دینگے۔

Next Post

راشد لطیف کو دانش کنیریا کی بے گناہی کی دستاویزات مل گئیں

Mon Aug 19 , 2013
کراچی( پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دانش کنیریا کی بے گناہی سے متعلق دستاویزات جلد منظر عام پر لانے کا کا اعلان کردیا۔راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسکس کاﺅنٹی کے کوچ پال گریسن اور کھلاڑی ٹام ویسلے نے تحریری بیان میں اعتراف کیا ہے کہ دانش کنیریا نے انہیں کبھی میچ فکسنگ […]