بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عامر لیاقت کا قتل ہوا، مقدمہ درج کیا جائے، دانیہ شاہ کی عدالت سے استدعا

کراچی (پی پی آئی)سابق رکن قومی اسمبلی اور پروگرام میزبان عامر لیاقت کی تیسری بیوہ دانیہ شاہ نے عدالت سے استدعا کی ہیکہ ان کے شوہر کا قتل ہوا ہے لہٰذا مقدمہ درج کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار دانیہ شاہ کے وکلا نے دلائل مکمل کیے جبکہ سرکاری وکیل نے دلائل دینے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ یہ بھی پڑھیں: معرو ف اداکارہ انتقال کرگئیں دورانِ سماعت دانیہ شاہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو 22 فروری 2022ء کو کچھ اجنبی افراد نے 25 کروڑ روپے دیے تھے، جن افراد نے رقم دی انہوں نے رقم دیتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی، عامر لیاقت نے 3 کروڑ روپے بینک میں اور دیگر رقم خدا داد کالونی والے گھر کے لاکرز میں رکھی تھی۔ درخواست گزار دانیہ شاہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے مقدمہ درج کیا جائے۔ ان کی دائر کردہ درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس، ثاقب اور تین نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کو دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔