لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا عمل آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پرپیپر لیس کردیاگیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاہے کہ شہری اب صرف شناختی کارڈ پر ٹریفک لائسنس حاصل کر سکتے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور کاکہناتھا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے،ڈرائیونگ ٹیسٹ شہری اپنی گاڑی میں بھی دے سکیں گے،کسی دستاویز کی کاپی ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں۔ آئی جی پنجاب کا مزید کہناتھا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد گاڑیاں جبکہ لائسنس صرف45 لاکھ لوگو ں کے پاس ہے۔
Next Post
قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کی اسلام آباد آمد
Tue Apr 18 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے،وہ 20 اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔؎ذرائع کے مطابق انہیں قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔؎فاسٹ بولر محمد عامر نے مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بڑا کوچ قرار دیدیا؎ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر نے والے […]