بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چلڈرن ہسپتال لاہورمیں نئے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور (پی پی آئی)نگران پنجاب حکومت نے چلڈرن ہسپتال میں نئے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔ نگران حکومت نے چلڈرن ہسپتال میں نئے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے سے چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی توسیع اور بچوں کے علاج کی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔ نگران حکومت نے بجٹ میں چلڈرن ہسپتال میں مزیدتعمیراتی کاموں کی سکیم شامل کرلی ہے، محکمہ مواصلات نیچلڈرن ہسپتال میں تعمیراتی کاموں کیلئے2 ارب کا تخمینہ لگا یا ہے۔چلڈرن ہسپتال میں چوتھیفلورپراو پی ڈی تعمیر پر 83 کروڑ کے اخراجات آئیں گے، چلڈرن ہسپتال میں چوتھے فلورپرایمرجنسی بلاک کی تعمیر پر83 کروڑ روپیکاتخمینہ لگایا گیا ہے۔ دوسری جانب چلڈرن ہسپتال میں ڈائیگنوسٹک بلاک کی تعمیر کیلئے 43 کروڑ 88 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور چلڈرن ہسپتال میڈیکل میڈیسن سٹور کی تعمیر کے لیے 55 کروڑ 15 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔