مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کراچی کی فرم کے دنیا بھر میں چرچے

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے متوسط علاقے سے تعلق رکھنے والے کوڈ رائٹرز نے ثابت کردیا کہ مصنوعی دنیا کی اہم تخلیقات صرف سلیکون ویلی سے ہی وابستہ نہیں ہیں۔ یہ کوڈ رائٹرز گلستان جوہرکراچی سے تعلق رکھتے ہیں، ان کوڈ رائٹرز نے مقامی جامعات سے تعلیم حاصل کی تاہم وہ دنیا کے بہترین یونیورسٹی گریجویٹس (آئیوی لیگ) کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔اے آئی اے وی ایک پرسنلائزیشن انجن ہے جسے ٹیکنالوجی کنسلٹنگ فرم الفاوینچر نے تخلیق کیا ہے، جس نے رواں ماہ کے اوائل میں لانچ ہونے کے بعد ہی نیا انقلاب برپا کردیا ہے۔اس ٹول میں چیٹ جی پی ٹی (لارج لینگویج ماڈل) کے اوپر ایک ’کانٹیکسٹ لاءئر‘ کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی بنیاد پر ریپس، بایؤ اور ڈیٹنگ پروفائلز بنانے میں مدد مل سکے۔اس ٹول کے بانی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے تین دنوں کے دوران 194 ممالک میں 2 لاکھ سے زائد صارفین نے سائن اَپ کیا جس کے بعد یہ ٹول تیز ترین مصنوعی ذہانت کی مصنوعات میں سے ایک بن گیا ہے۔کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی کو سب کچھ معلوم ہے،پی پی آئی کے مطابق الفا وینچر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سعد مغل کا کہنا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے۔سعد مغل کا کہنا تھا کہ وہ ان خامیوں پر کام کررہے ہیں کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آئے گی۔

Next Post

پی ٹی آئی فیصل آباد کے رہنما کا آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Thu Apr 20 , 2023
فیصل آباد (پی پی آئی)فیصل آباد میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ٹکٹس کی تقسیم پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف کے پی پی 101 سے اہم رہنما شمشیر حیدر وٹو نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ […]