اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی سی بی گورننگ باڈی کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے اورنجم سیٹھی کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ۔ملتان کرکٹ بورڈ کے احمد نواز کی جانب سے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ نے پی سی بی بورڈ کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی بورڈ کو غیر قانونی طریقے سے تحلیل اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے جمہوری حکومت نےغیرجمہوری طریقہ اختیار کیا ، پی سی بی میں جمہوریت ختم کر کے مارشل لاءکا نفاذ کر دیا گیا ہے۔درخواست میں وفاق ، وزیراعظم اور سات رکنی عبوری کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عبداللہ باہر کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد نے نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف ایک متفرق درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی چئیرمین کی تقرری انتخابات کے ذریعے ہونی چاہئے، عبوری کمیٹی کی بجائے کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت انتخابات کرائے جائیں ، عبوری کمیٹی کی بجائے کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت انتخابات کرائے جائیں، درخواست میں عبوری چئیرمین نجم سیٹھی ، ممبر گورننگ باڈی شکیل شیخ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں پی سی بی کے پیٹرن چیف وزیر اعظم کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
Next Post
سریش رائنا کا بھارتی کرکٹ ٹیم سے چھٹی کا امکان
Tue Feb 11 , 2014
ممبئی: بھارتی بیٹسمین سریش رائنا کی خراب فارم انہیں ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیا ءکپ کے حتمی اسکواڈ سے باہر نکال سکتی ہے ۔رائنا آخری چوبیس ون ڈے میچوں میں صرف ایک سنچری بناسکے ۔دونوں ایونٹس کے اسکواڈز کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) ہوگا جس میں رائنا کی جگہ چتیشور پجارا کو مل سکتی ہے […]
