سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے عوام بی جے پی حکومت سے تنگ آچکے ہیں: رمن بھلا

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کی جموں وکشمیر شاخ کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے روزگاری اور مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور لوگوں کی مالی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق جموں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمن بھلا نے کہا کہ حریف سیاسی جما عتو ں کی طرف سے لوگوں کے جذبات سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کوعوام کواپنے نمائندے بھی منتخب نہیں کر سکیں ہیں۔ بی جے پی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان منفی طاقتوں کے سازشوں کا شکا ر نہیں ہونا ہونا چاہیے جو مقبوضہ علاقے میں تقسیم اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی پر مودی حکومت کو ذمہ دار قرارر دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پینے کے پانی عدم فراہمی کی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔