سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور میں ریڈیو پاکستان کی نشریات دوبارہ بحال کر دی گئی

پشاور(پی پی آ ئی)پشاورمیں ریڈیو پاکستان کی نشریات دوبارہ بحال کردی گئی، نشریات کی بحالی میں پاک فوج نے مدد فراہم کی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ریڈیو پاکستان کے سینئرپروڈیوسراکرام اللہ مروت کے مطابق ریڈیو پاکستان پشاور سے منقطع نشریات بحال کردی گئی۔گزشتہ دنوں ریڈیو پاکستان کی عمارت پر شرپسند عناصر نے دھاوا بول دیا تھا اور عمارت کو آگ لگانے کے بعد نشریات معطل ہوگئی تھی۔اکرام اللہ مروت کے مطابق فوج نے ریڈیو پاکستان کی نشریات کی جلد بحالی میں مدد فراہم کی ہے۔پاکستان آرمی نے بجلی کی فوری بحالی،صفائی کے انتظام کیلئے 100 سے زائد عملہ فراہم کیا، فوج نے ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں کی مرمت میں معاونت اور ٹرانسپورٹ مہیا کی۔فوج نے فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی امداد بھی دی۔ دوسری جانب پشاورریڈیو اسٹیشن پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ 20 نامزد اور سیکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔