سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرنیٹ سروس کی بندش کیخلاف وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری

کرا چی(پی پی آ ئی)سندھ ہائیکورٹ میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش اور روک تھام کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)،وفاقی حکومت اور دیگر کونوٹس جاری کردیئے، عدالت نے فریقین سے 19 مئی کو جواب طلب کرلیا۔دوران سماعت چیف جسٹس احمد علی شیخ نے استفسار کیا کہ کیا انٹرنیٹ سروس کراچی میں بند ہے یا پورے ملک میں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس پورے ملک میں بند ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعدملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس بندکردی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹر نیٹ سروس کی بندش غیر قانونی ہے،بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، حکومت کو فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔