سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عثمان بزدار کو اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کا آخری موقع

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان کی عبوری ضمانت میں 23 مئی تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عثمان بزدار کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے عثمان بزدار کو بذریعہ وکیل نیب کو اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، اگر آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہیں ہوا تو ضمانت خارج کر دی جائے گی۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حاضری معافی درخواست جمع کرائے جانے پر ریمارکس میں کہا کہ عثمان بزدار کی جانب سے ہر تاریخ پر نیا بہانہ سامنے آتا ہے ہمیں علم ہے وہ کیوں نہیں آئے ان کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتاری کا ڈر ہے۔عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منطور کرلی۔