سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی حکو مت نے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی حکو مت نے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے،ملک میں بدلتے سیاسی طوفان کی زدمیں صرف غریب عوام ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے امریکہ میں ڈاکٹر سے ذہنی دماغی توازن ٹھیک نہیں کاسرٹیفکیٹ لیا،نوازشریف نے پلیٹ لیٹس کاسرٹیفکیٹ لندن سے لیا،میٹرک فیل قادر پٹیل کے ہاتھ15دن بعد عمران خان کے پیشاب کی رپورٹ لگ گئی، قادر پٹیل کو پیشاب رپورٹ میں پتا چلا کہ جوسارے جہان سے لڑرہاہے وہ دماغی طور پے مضبوط نہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ نے پاکستان آکرسمجھایااور سعودی عرب والوں نے وہاں سے پیغام بھجوایا لیکن میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے،نہ سندھ میں سیلاب کے پیسے بانٹے نہ پنجاب میں 18لاکھ آٹیکے تھیلے غریب کو دیے، ارشد شریف کے بعد سمیع ابراھیم اور عمران ریاض کی باری ہے یہ ہے جمہوریت جس کی گروتھ زیرو ہے،۔اس وقت شدید سیاسی طوفان ہے جس کی زدمیں صرف غریب عوام ہے اگلامشن سپریم کوآپس میں لڑواناہے،اورسپریم کورٹ کوایگزیکٹوکے تحت دباؤمیں لاناہے،ملک کوکھائی میں لے جاناہے،الیکشن میں اپنی مرضی کانتیجہ لاناہے سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہورہاہے قوم آسمان اورسپریم کورٹ کیطرف دیکھ رہی ہے۔