سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

استور شونٹر پاس لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں آ کر9 خا نہ بدوش جاں بحق، متعدد ذخمی

استور(پی پی آ ئی) گلگت بلتستان کے ضلع استور شونٹر ٹاپ کے قریب لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں آ کر 9 خا نہ بدوش جاں بحق جبکہ 25کے قریب افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعلیٰ خا لد خور شید نے افسوس کا اظہا کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں و اداروں کو فوری ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں کئی افراد کے جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ، ریسکیو 1122، جی بی ڈی ایم اے و محکمہ صحت کو دبے افراد کو نکالنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی جی بی ڈی ایم اے، و دیگر اعلی حکام کو فوری طور استور پہنچنے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی بھی جلد متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلی نے کہا ہے دبے افراد کے سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔