سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معافی کا وقت گزر گیا، عمران خان کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں رہے گا:منظور وسان

کرا چی(پی پی آ ئی)پاکستان پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اب معافی کا وقت گزر گیا ہے، عمران خان کو مصیبت میں دیکھ رہا ہوں، پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ اور ملک میں نئی جماعتیں وجود میں آتے دیکھ رہا ہوں، نئی پارٹیوں کی قیادت دوسرے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں رہے گا، عوامی سطح پر نہ لیڈرشپ سطح پر، عمران خان باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر انہیں جانے نہیں دیا جائے گا، ہو سکتا ہے کہ عمران خان کچھ دنوں کیلئے خاموشی اختیار کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد عمران خان کو ایک کے بعد ایک رہنما چھوڑ گیا،پی ٹی آئی چھوڑنے والے ق لیگ، پی پی پی، ن لیگ اور کچھ نئی جماعتوں میں شامل ہوں گے، عمران خان کو اب کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔