شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور روس کا بارٹر تجا رت کیلئے ادائیگیوں کے آزاد ڈھانچے پر اتفاق

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان میں روس کے سفیردانیلا گانچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس نے بارٹر تجارت کیلئے دائیگیوں کے آزاد ڈھانچے پر اتفاق کر لیا ہے جس سے دوطرفہ تجارت کیلئے ڈالر پر انحصار نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم کسی تیسرے فریق کو ہرگز اجازت نہیں دینگے کہ وہ فیصلہ کرے کہ کہاں ہم تعاون کریں اور کہاں نہیں، ادائیگیوں کا یہ نظام ہرگز امریکہ مخالف نہیں ہے بلکہ پاکستان اور روس۔سفیر نے کہا ہے کہ نئی حقیقتوں کے پیشر نظر پاکستان اور روس اتحادی اور شراکتدار ہونگے، پاکستان کی بیرونی مالیاتی دباؤ کو کم کرنے کیلئے جو کچھ ہم کرسکتے ہیں وہ کر رہے ہیں بطور پیرس کلب ممبر کے ہم نے پاکستان کے قرضوں کو ری شیڈول کیا ہے، امید کرتاہوں کہ روسی تیل سے پاکستانی عوام کو ریلیف ملے گاان کا کہنا تھا کہ روس پاک اسٹیم گیس پائپ لائن علاوہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے بھی تیار ہے تاہم حکومت پاکستان کو آزاد خودمختار ریاست کے طور پر سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اورروس کے درمیان تجارتی روٹ یاروس سے پاکستان تک گیس پائپ سمیت کئی امکانات موجود ہیں لیکن پہلے پاک سٹیم اور ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ کریں۔ پاکستان کی اندرونی سیاست پر تبصر نہیں کرناچاہتا تاہم یہ واضح ہے کہ جو بھی پارٹی پاکستان میں بر سر اقتدار ہو، ہمارے بہترین تعلقات ہونگے، کشمیر کا تنازع دو طرفہ ہے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے میز پر بیٹھنا چاہیے، اور مسئلے کو حل کرنا چاہیے کہ اگر دونوں فریق روس کو تنازع حل کرنے کیلئے درخواست کریں تو روس اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔