سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

لاہور(پی پی آ ئی) سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی نیاز احمد کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔لطیف کھوسہ کے گھر کے اطراف لگے کیمروں سے ملزمان کی تصاویر پولیس کو موصول ہوگئی ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے چار ملزمان تھے، دو ملزمان موٹرسائیکل پر اور دو پیدل تھے جب کہ ملزمان کی ڈی ایچ اے ناکہ سے گزرنے کی تصویر بھی حاصل کرلی ہیں۔واضح رہے کہ لاہور میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوا، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Next Post

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشت گردگرفتار

Sat Jun 17 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملتان سے 3، گوجرانوالہ سے […]