پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشت گردگرفتار

لاہور (پی پی آ ئی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملتان سے 3، گوجرانوالہ سے 2 اور ڈیرہ غازی خان سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، لیپ ٹاپ پرائما کارڈ اور 18ہزار 800 روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت لیاقت،ندیم، عنایت، عمار، اعجاز اور یونس کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف 6 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق کہ رواں ہفتے227 کومبنگ آپریشنز کے دوران 24 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 11694 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Next Post

ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہا:سر براہ عوامی مسلم لیگ

Sat Jun 17 , 2023
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوماہ میں 22وزرانے93بیرون ملک دورے کئے،کروڑوں روپے بے مقصدخرچ ہوئے،5ڈالرخیرات بھی نہیں ملی بلاول نے نصف سینچری مکمل کی اور3،3 بار امریکہ اوریو اے ای گئے وزیرخارجہ نے دنیامیں […]