کراچی (پی پی آئی)کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور ماں کا لخت جگر چھین لیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پر ڈاکوؤں نے بائیک رائیڈر نوجوان فہد احمد کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سواری لینے کیلئے جارہا تھا، فہد الیکٹریکل انجینئر تھا اور تعلیم کا خرچ پورا کرنے کیلئے جاب کررہا تھا، فیڈرل بی ایریا کا رہائشی فہد پڑھ لکھ کر آگے بڑھنا چاہتا تھا۔مقتول کے بھائی حماد احمد کا کہنا ہے کہ وہ ماں باپ کا لاڈلا تھا۔ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فہد احمد کو قتل کیا۔ تفتیشی حکام نے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔
Next Post
سید نا وارث پاک ؒ کاسالانہ عرس کل خانقاہ حیرت شاہ وارثی میں منعقد ہوگا
Fri Aug 18 , 2023
کراچی (پی پی آئی)حضرت سید نا حاجی حافظ قاری وارث علی شاہ ؒ کاسالانہ عرس اتوار 20 اگست کوخانقاہ شریف بابا حیرت شاہ وارثی پاپوش نگر قبرستان ناظم آباد میں منعقد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق محفل سماع دوپہر 2بجے بعد ازاں گا گر شریف، قل شریف نیزبعد عصرلنگرکا اہتمام […]
