پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایاگیا

کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا گیا اس دن کو منانے کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں،انسان دوست افراد کی اہمیت و عظمت کا اعتراف اور ان کی انسانی ہمدردی کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں حقوق انسانی کی تنظیموں اور مختلف این جی اوز کی جانب سے مذاکرے سیمینارز اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔کراچی میں منعقدہ تقاریب میں ایدھی ہوم کراچی اور میری ایڈ لپروسی سینٹر میں مادام ڈاکٹر رتھ فاو کی  خدمات کو سراہا گیا ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر 2008کو دنیا بھر میں انسان دوستوں کی عظمت کے اعتراف کے طور پر 19اگست کو انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جاتا ہے۔