غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات بنا کر دینے والے گینگ کے 3یجنٹ گرفتار

پشاور(پی پی آئی) ہنگو پولیس نے غیر ملکیوں کو پاکستانی جعلی دستاویزات بنا کر دینے والے گینگ کے تین ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاجبکہ  کاروائی میں تین غیر ملکی بھی گرفتار کرلیے گئے گرفتار غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جعلی طریقے سے بنانے کے لیے مجموعی طور پر 61 لاکھ میں بات ہوئی تھی۔ پی پی آئی کے مطابق ہنگوپولیس  کا کہنا ہے کہ گینگ کا سرغنہ پشاور میں ہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں پولیس نے بتایا کہ گروہ کے تین ایجنٹ اور غیر ملکی ہنگو نادرا آفس کے باہر موجود تھے کہ اطلاعات پر کاروائی کی گینگ غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دلانے اور انہیں غیر قانونی طریقے اور جعل سازی سے دیگر ممالک بھجواتے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ،420 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کیا جا رہا ہے۔

Next Post

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی،دہشت گرد  فرار

Sat Sep 2 , 2023
کوئٹہ  (پی پی آئی)  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا ہے،پی پی آئی کے مطابق دستی بم حملے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔