کراچی (پی پی آئی)اردو ادب میں منفرد لہجہ کے ممتاز شاعر،ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 21ویں برسی 8نومبرکو منائی جائے گی اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں نے تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق فلاسفر اور سوانح نگارجون ایلیااپنے منفرد انداز تحریر کی وجہ سے شناخت کئے جاتے ہیں، وہ معروف شاعر،صحافی اور دانشور رئیس امروہوی اور سیّد محمد تقی کے بھائی تھے انہوں نے پچاس ہزار سے زائد اشعار کہے اور چالیس سے زائد نایاب کتب کے تراجم کیے۔شاید،گویا سمیت ان کے کئی مجموعہ ہائے کلام شائع ہو کر مقبولیت کی داد پا چکے ہیں۔
Next Post
بلدیہ عظمیٰ کا عام کونسل اجلاس بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کل منعقد ہوگا
Wed Nov 8 , 2023
کراچی (پی پی آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس جمعہ 10 نومبرکو گیارہ بجے دن کونسل ہال کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوگا، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کی کمیٹیوں اور ان کے اراکین کی تعداد کا تعین کیا جائے […]