لاہور(پی پی آئی)) سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں چودھری پرویز الہیٰ محفوظ رہے جبکہ ٹکرانے والی وکلا کی گاڑی کو نقصان پہنچا، سرکاری گاڑی کی ٹکر کا ازالہ پرویز الہیٰ نے اپنی جیب سے کیا، پرویز الہیٰ استبول چوک سے وکلا کو ساتھ عدالت لے آئے، جہاں انہوں نے وکلا کو کمرہ عدالت میں 60 ہزار روپے معاوضہ دیا۔ وکلا نے پرویز الہیٰ سے کہا کہ گاڑی سرکاری تھی اس میں آپ کی غلطی نہیں جس پر پرویزالہیٰ نے کہا کہ آپ میرے بچوں کی طرح ہیں رقم رکھ لیں، پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ دعا کرو میں یہاں سے بری ہو جاؤں۔
Next Post
سندھ میں اسکول موسم سرما کی تعطیلات کے دوران 22 سے 31دسمبر تک بند رہیں گے
Thu Nov 30 , 2023
کراچی (پی پی آئی)سندھ میں اسکولز کی موسم سرماکیلئے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سندھ کی حکومت نے تمام سرکاری و نجی اسکولز میں 10روز عام تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیاں 22 دسمبر 2023 31دسمبر 2023 تک ہوں گی،محکمہ ا سکولز تعلیم نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔