بدین پولیس نے  کاروائیاں کرکہ 114 لیٹر دیسی شراب، گٹکہ بنانے کا خام مال رآمد کر لیے

بدین پی پی آئی)  ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے احکامات پر ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر قمر زمان ملک نے  اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر 114 لیٹرز دیسی شراب برآمد کرلی۔   پولیس نے کارروائی کے دوران بروقت 2 منشیات فروش ملزمان گلزار ملاح اور راٹو بھیل کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم عزیز چانڈیو موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ تلہار پہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔سی آئی اے انچارج انسپکٹر شفیع محمد گولو نے تھانہ شہید فاضل راھو اور تھانہ تلہار کی حدود میں کاروائیاں کرکہ 3 گٹکہ فروش ملزمان تنویر چانگ،  فدا حسین نھڑیو اور عبدالمجید سومرو کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم نصیر نظامانی موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1955 مضر صحت گٹکے برآمد کرکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔انچارج سی آئی اے نے تھانہ تلہار کی حدود میں کاروائی کرکہ 2 گٹکہ فروش ملزمان نورمحمد جونیجو اور علی حسن جونیجو کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 1430 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر محمد یعقوب جاکھرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ تھانہ پنگریو کہ مقدمہ میں  مطلوب ملزمان حنیف ولد عرس پنھور اور غلام مصطفیٰ پنھور کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی نے خفیہ اطلاع پر اسٹاف کے ہمراہ جُوے کے اڈے پر چھاپہ مارکر ملزم ظفر علی عرف شیرو راجپوت کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 ملزمان اکبر پکھالی اور کاشف پکھالی  موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تاش کے پتے برآمد کرکہ گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر غلام حیدر پنھور نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ روپوش ملزم ابراھیم ھوت کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ بدین سب انسپکٹر منظور احمد جمالی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم غلام مرتضیٰ خاصخیلی کو 250 عدد مضر صحت گٹکے سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Next Post

 معاشی پالیسیاں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بنائی جائیں:الطاف شکور

Sun Dec 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی معاشی پالیسیاں ایسی بنائی جائیں جن سے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ یکے بعد دیگرے آنے والی جمہوری اور […]