بدین:(پی پی آئی) ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے انچارج انسپکٹر شفیع محمد گولو نے خفیہ اطلاع پر اسٹاف کے ہمراہ تھانہ بدین کی حدود میں دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 510 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے۔پولیس نے کاروائی کے دوران بٹھی مالک ذوھیب شیدی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم عباس لغاری موقع سے فرار ہوگیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ بدین پہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Next Post
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے عراقی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل مسعود صالح کی ملاقات
Tue Dec 19 , 2023
کراچی(پی پی آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے عراق کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل مسعود صالح نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ، وفود کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک […]
