شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں،آرمی چیف

اسلام آباد (پی پی آئی) بری فوج کیسربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور یہ جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بات امریکہ کے اپنے دورے میں ممتاز امریکی تھنک ٹینکس کے ارکان اور صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بری فوج کے سربراہ نے امریکہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں طویل مدتی شراکت داری کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق پاکستان کی خواہش کواجاگر کیا۔مسئلہ کشمیر کے بارے میں بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ یہ مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ جنرل سید عاصم منیر نے غزہ میں کشیدگی کے فوری خاتمے، امداد کی فراہمی اور خطے میں پائیدار امن کیلئے دو ریاستی حل پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔