سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان کی بہبود اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

ٓاسلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کی بہبود اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔بلوچستان سے متعلق امور کے بارے میں آج(منگل) کو اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آبپاشی کے تمام منصوبوں میں ماحولیاتی تغیر سے نمٹنے اور اس حوالے سے قرضوں کے حصول کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ خضدار۔ کراچی دو رویہ شاہراہ کی تعمیر کا کام تیز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک ملک کے مختلف حصوں کو متبادل راستہ فراہم کریگی اور آسان رابطہ یقینی بنائیگی۔انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے مالی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔کچھی کینال منصوبے سے متعلق وزیراعظم نے ایک بین الصوبائی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو منصوبہ بندی کے نگران وزیر اور بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلی پر مشتمل ہوگی۔ انہوں نے پہاڑی نالوں سے آنے والے پانی سے استفادہ کرنے کیلئے چیک ڈیمز تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے پاکستان کی سرحد کے اندر پانیوں میں مچھلیاں پکڑنے کی روک تھام کیلئے جال پھینکنے کے بارے میں ٹریکر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اور نادرا کے تعاون سے گاڑیوں کی فٹنس اور رجسٹریشن کیلئے ایک مربوط نظام متعارف کرایا جائے۔