پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 لاہور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر پیٹرول بم حملہ

لاہور(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر پیٹرول بم حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے انتخابی دفتر پر بم حملے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے علاقے ستوکتلہ میں بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی دفتر پر گزشتہ روز پٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے بم دفتر کے گیٹ پر پھینکا۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیٹرول بم حملے کی اطلاع پولیس اسٹیشن پر کر دی گئی تاہم پولیس اسٹیشن کی جانب سے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ خط میں چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی گئی کہ علاقے میں کوئی بھی سیکیورٹی خطرہ سنگین معاملہ ہے جبکہ آئی جی پنجاب اور سی پی او لاہور کو ہدایت کی جائے کہ وہ حملے کی مکمل تحقیقات کر کے مجرموں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں۔