پاکستان اسٹیل کی اراضی پر جدید ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے قیام کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)پاکستان اسٹیل کی اراضی پر جدید ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسٹیک ہولڈرز گروپ نے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم سے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹشن کونسل کے تحت پاکستان اسٹیل کی اراضی پر جدید ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے قیام کی تجویز پر سندھ کی نگراں حکومت نے آمادگی ظاہر کردی ہے۔ پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کے لیے اس وقت 10ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ مخصوص ہے۔ پاکستان اسٹیل کو نج کاری کی فہرست سے خارج کیا جاچکا ہے اور اس کی بحالی کی منصوبہ بندی پراتفاق کیا جاچکاہے۔پاکستان اسٹیل کی اراضی پر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے قیام کی تجویز پر پاکستان اسٹیک ہولڈر گروپ نے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے اس تجویز پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

Latest from Blog