شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے پر وعدوں کی تکمیل کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے: احسن اقبال

ظفروال (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے پر عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے ڈیرہ مشتاق خان باغ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں عوام نے تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اکثریت ملی اور مرکز میں مخلوط حکومت بنانا پڑی۔احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کے بعد انقلابی کام کریں گے، پاکستان میں پی ٹی آئی کو تین صوبوں نے مسترد کردیا، پی ٹی آئی کو صرف کے پی کے میں مینڈیٹ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کامیاب نمائندگان قومی اسمبلی میں مثبت کردار ادا کریں، ملک میں پی ٹی آئی نے انتشار، افراتفری پھیلانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی چیلجنز کا سامنا ہے، ملکر سب نے گرداب سے نکالنا ہے، ملک میں صنعت، زراعت اور برآمدات کو بڑھانا ہے، ملک میں انتشار پھیلانے والے دشمن کے آلہ کار ہوں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا بانی پی ٹی آئی کا دعویٰ ملک کے ساتھ دشمنی ہے، یہ امداد رکوانے کی کوشش دوسری بار کی گئی۔