سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مشق سی اسپارک 2024 کے اختتام پرشمالی

کراچی(پی پی آئی)پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی اختتامی تقریب کے موقع پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔پاک بحریہ نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم 90 میزائلز سے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔پی پی آئی کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔