شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب

پشاور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس  میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق  وزیراعلیٰ کی دوڑ میں تحریک انصاف کے علی امین گنڈاپور اور مسلم لیگ ن کے عباد اللہ مدِ مقابل تھے۔کے پی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل انتظامیہ کی طرف سے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق اسمبلی ہال میں اراکین اسمبلی کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔انتظامیہ کے مطابق میڈیا نمائندگان کو بھی ہال کے اوپر گیلری میں بھیج دیا گیا تھا۔