سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش وجذبے سے منایاگیا

اسلام آباد(پی پی آئی)ملک بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش وجذبے سے منایاگیا۔، قوم نے یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کیساتھ منایا کہ ملکی ترقی کیلئے سخت محنت کی جائیگی۔ 1940 میں منظور کی گئی تاریخی قرارداد لاہور کو اپنانے کی علامت ہے، اس دن نے جنوبی ایشیاکے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے حصول کیلئے فریم ورک فراہم کیا۔پی پی آئی کے مطابق  ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، خوشحالی اور یکجہتی  کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اس کے علاوہ شہداکے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا ہے۔23 مارچ یوم پاکستان پر اہم سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم لہرایا گیا، اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں عظیم الشان فوجی پریڈہے۔ جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے مارچ کیا۔23مارچ یوم پاکستان کیموقع پر دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی پیش کی گئی، یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے چاق و چو بند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔