مقبوضہ جموں وکشمیر میں ”یوم پاکستان“ پر مبارکباد ی پوسٹر چسپاں

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں ایک مرتبہ پھر  ”یوم پاکستان“ پر مبارکباد کے پیغامات والے پوسٹر چسپاں کیے گئے۔ پوسٹر سری نگر، بانڈی پورہ، ڈوڈہ اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے  چسپاں پوسٹروں پر قائد اعظم محمد علی جناح کا معروف فرمان”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“ اور معروف حریت قائد شہید سید علی گیلانی کا مشہور نعرہ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمار اہے“ درج تھا۔پی پی آئی کے مطابق پوسٹروں میں مصور پاکستان علامہ محمد اقبال، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح،شہید ملت لیاقت علی خان اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر نمایاں تھیں۔پوسٹر ٹویٹر اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ میں کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ

Sat Mar 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے زرعی شعبے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  مراد علی شاہ کی زیرِ سربراہی ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں بنجر زمین پر کارپوریٹ فارمنگ […]