عمرہ پر آنے والوں کو ممنوعہ اشیاہمراہ نہ لانے کی ہدایت

ریاض(پی پی آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ پر آنے والے مسافر اپنے ہمراہ ممنوعہ اشیانہ لائیں۔ وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جار ی بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام عمرہ زائرین جو کسی بھی راستے سے مملکت پہنچتے ہیں وہ اپنے ہمراہ مملکت میں ممنوعہ اشیانہ لائیں۔ممنوعہ اشیا لانے والوں کو قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے وہ مشکلات کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ممنوعہ اشیامیں لیزر و آتش بازی کا سامان، جعلی کرنسی اور غیر رجسٹرڈ ادویہ وغیرہ شامل ہیں۔ عمرہ کی غرض سے بیرون ملک سے آنے والے زائرین مملکت آمد سے قبل اس حوالے سے تسلی کرلیں کہ وہ جو ادویہ لا رہے ہیں وہ مملکت میں منع تو نہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ کسی انجان شخص سے کوئی چیز وصول نہ کریں کیونکہ اس طرح بھی وہ مصیبت میں آسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فضل الرحمان کا ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ اور مختلف شہروں میں عوامی اسمبلیوں کا اعلان

Wed Mar 27 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری کے عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا […]