اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری کے عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے، کارکن اللہ کریم سے مدد و نصرت مانگیں اور ابھی سے محنت شروع کردیں۔پی پی آئی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں عوام کی طرف جانا ہو گا، انہیں اعتماد میں لینا ہوگا،25 اپریل کو بلوچستان سے تحریک کا آغاز کریں گے، اجتماعات کو عوامی اسمبلی کا نام دیتے ہیں، 25 اپریل کو پشین،2 مئی کو کراچی،9 مئی کو پشاور، میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، پشاور جلسے کے بعد لاہور کیلئے تاریخ کا تعین کریں گے، دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔
Next Post
پیاز پیدا کرنے والے ’دنیا کے چھٹے بڑے‘ ملک پاکستان کو بحران کا سامنا
Wed Mar 27 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان پیاز پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، جس کی سالانہ پیداوار تقریباً 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔پاکستان کے مختلف حصوں میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور یہی صرت حال سندھ میں بھی ہے، جہاں پیز دگنے داموں فروخت کی جارہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ کے مختلف […]
