پاکستان میں اپریل اور مئی میں پانی کے شارٹ فال کا خطرہ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں اپریل اور مئی میں پانی کے شارٹ فال کا خطرہ ہے رپورٹس کے مطابق موسم گرما کے آغاز پر اپریل اور مئی میں ملک میں پانی کی قلت تشویش ناک 25 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ موسم سرما کے دوران دسمبر اور وسط جنوری تک برفباری انتہائی کم ہوئی ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ اور منگلا میں 1 لاکھ ایکٹر فٹ ہے، دریاوں میں پانی کا بہاو 70 ہزار کیوسک ہے اور ڈیموں سے پانی کا اخراج 95 ہزار کیوسک ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اس تمام صورتحال میں صوبوں کو پانی کی دستیابی اور تقسیم پر ارسا اتھارٹی نے 2 اپریل کو ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ارسا اٰیڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چئیرمین ارسا کی زیر صدارت ہوگا۔

Latest from Blog