وفاقی کابینہ کا ملتوی شدہ اجلاس آج ہوگا، سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی کابینہ کا ملتوی شدہ اجلاس اب 28 مارچ جمعرات کے روز ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔رمضان پیکج عملدرآمد اورنجکاری کے امور پر بھی غور ہو گا جبکہ اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ محسن نقوی کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،بشام دہشتگردی واقعے کے بعد کی تحقیقات پر کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ  بھی  لیا جائے گا۔

Latest from Blog