روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اسلام و کفر کے پہلے فیصلہ کن معرکہ کی یاد میں یوم بدر آج منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی) اسلام و کفر کے پہلے فیصلہ کن معرکہ کی یاد میں یوم بدر 17 رمضان المبارک کو منایا جائے گا اس موقع کی مناسبت سے دینی تنظیموں کے تحت  ملک بھر کی طرح کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اور 17 رمضان المبارک کو یومِ بدر جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ یوم بدر کی مناسبت سے جاری بیانات میں کہا گیاہے کہ ماہ رمضان کی 17 تاریخ سنہ 2 ہجری تاریخ اسلام کا وہ عظیم الشان یادگار دن ہے جب اسلام اور کفر کے درمیان پہلی فیصلہ کن جنگ لڑی گئی اور مٹھی بھر مسلمانوں کو کفار کے لشکر پر فتح عظیم حاصل ہوئی آج بھی افغانستان کے بعد فلسطین کے مجاہدین نے کئی گنا بڑے اورجدید ٹیکنالوجی سے لیس دشمن کا اللہ کی مدد  سے غرورخاک میں ملاکر معرکہ بدرکی یادتازہ کردی ہے۔