عید الفطرپر 7اپریل سے 4عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی

کراچی(پی پی آئی) پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مسافروں کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے 7اپریل سے 4عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے 7اپریل کو شام 6بجکر 10منٹ پر روانہ ہوگی جو براستہ روہڑی، بہاولپور اور ملتان سے ہوتے ہوئے فیصل آباد کے راستے اگلے روز ایک بجکر 15منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی دوسری عید اسپیشل 7اپریل کو صبح 10بجے کوئٹہ سے پشاور کیلئے مسافروں کو لیکر روانہ ہو گی جو براستہ سبی، سکھر، روہڑی، ملتان اور ساہیوال کے راستے لاہور سے ہوتے ہوئے اگلے روز 4بجکر 15منٹ پر پشاور پہنچنے گی اسی طرح تیسری عید اسپیشل ٹرین 8اپریل کو کراچی سے لاہور کے لئے رات 9بجے مین لائن کے راستے روانہ ہوگی جو مختلف اسٹیشنوں سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 5بجکر 55منٹ پر لاہور پہنچے گی جبکہ چوتھی عید اسپیشل 19اپریل کو لاہور سے کراچی کیلئے شام 5بجے  روانہ ہو کر 20اپریل کو دن ایک بجکر 45منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ مذکورہ ٹرینوں میں مسافر ایڈوانس ریزویشن کروا سکیں گے۔

Latest from Blog